Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیربالا میں شدید برفباری کے باعث راستے بند

سڑکیں بھی آمدورفت کے لئے بند
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 11:59am
راستوں کی بندش کے باعث پولیس شہریوں کی مدد کر رہی ہے- تصویر:خیبر پختونخواہ پولیس/ فیس بک
راستوں کی بندش کے باعث پولیس شہریوں کی مدد کر رہی ہے- تصویر:خیبر پختونخواہ پولیس/ فیس بک
علاقوں کی لنک سڑکیں اورآمدورفت کےراستے بند - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
علاقوں کی لنک سڑکیں اورآمدورفت کےراستے بند - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
برفباری سے نظام زندگی درہم برہم،لوگوں کو مشکلات کا سامنا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
برفباری سے نظام زندگی درہم برہم،لوگوں کو مشکلات کا سامنا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع دیربالا سمیت بالائی علاقے وادی عشیری، ڈوگدرہ اور براول میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ساتھ ہی سڑکیں بھی آمدورفت کے لئے بند کردی گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہے۔

شدید برفباری کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب وادی کالام، مالم جبہ، گبین جبہ اور مہوڈنڈ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کرلیا۔

خیبر پختونخوا

snowfall

Heavy Snowfall