Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے علی الصبح گرفتاری سے قبل کون سی ویڈیو شیئرکی

پی ٹی آئی رہنما سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے پرگرفتار
شائع 25 جنوری 2023 09:38am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہورمیں علی الصبح اپنی گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر متحرک تھے۔

انہوں نے صبح 5 بج کر 25 منٹ پر گرفتاری سے قبل کی جانے والی آخری ٹویٹ میں عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ کے باہر موجود کارکنوں کی ویڈیو شیئرکی۔

فوادچوہدری کی گرفتاری سے قبل خبریں گرم تھیں کہ پولیس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے جس کے بعد کارکن رات گئے زمان پارک پہنچ گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا امکان

خود پی ٹی آئی کی جانب سے بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے والی ہے۔

اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا ٹاک میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرنا پاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے۔ اگر ایسا کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

pti

fawad chaudhry

Election commission of Pakistan

Fawad Chaudhry arrested