Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

بینکاک جانیوالے مسافرسے ایک لاکھ 15 ہزار ڈالر برآمد، ترجمان
شائع 25 جنوری 2023 09:13am
تصویر/ گوگل
تصویر/ گوگل

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اے ایس ایف ترجمان نے کہا کہ بینکاک جانے والے مسافر سے ایک لاکھ 15 ہزار ڈالر برآمد ہوئے جبکہ31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ مسافرراحیل نے نقدی اورسونا بیگ میں چھپا رکھا تھا اور ملزم کوکسٹمزحکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

karachi airport

ASF