Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

دالت میں محسن رضا نقوی پر جانبداری کا الزام لگایا جائے گا، ذرائع
شائع 24 جنوری 2023 11:49pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کا عکس۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کا عکس۔ فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی تقرری آج سپریم میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

زمان پارک میں عمران خان سے پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، سینیٹر اعظم سواتی، حماد اظہر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس شریک ہوئے۔

سیاسی رہنماؤں نے ملاقات میں الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق جب کہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویزالٰہی نے عمران خان کو آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت میں محسن رضا نقوی پر جانبداری کا الزام لگایا جائے گا۔

pti

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Supreme Court of Pakistan

Care Taker CM Punjab

Mohsin Raza Naqvi