Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فریحہ الطاف کی تنقید، فیشن برانڈ کی وضاحت

فیشن ویک میں زیب تن کیے جانے والے لباس پر تنقید کی گئی تھی
شائع 24 جنوری 2023 09:31pm

کائلی جینر سمیت معروف ماڈلز نے پیرس میں منعقدہ فیشن شو میں ڈیزائنر ڈینیئل روز بیری کے تیار کردہ شیر ،چیتے اور بھیڑیے سمیت مختلف جنگلی جانوروں کے سروں سے مزین موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش کی تھی۔

پیرس میں منعقدہ فیشن شو میں ڈیزائنر ڈینیئل روز بیری کے تیار کردہ موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش کی تھی جن کےساتھ شیر ،چیتے اور بھیڑیے سمیت مختلف جنگلی جانوروں کے سر لگے ہوئے تھے۔

کائلی کے فینز انہیں بڑے سے شیر کے سر کے ساتھ زیب تن کیے جانے والے گاؤن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

معرو ف سابق پاکستانی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے بھی کائلی جینر سمیت ووگ میگزین،شیاپریلی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

فریحہ الطاف نے کائلی جینر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ’یہ اچھا نہیں، جانوروں کو بطور ٹڑافیز،دیوار کی سجاوت اور قالین سازی کیلئے قتل کیا جاتا ہے، فیشن کی بے حسی میں آپ سے پوچھتی ہوں کہ یہاں حیوان کون ہے‘۔

تاہم فیشن برانڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ شیر سمیت جانوروں کے یہ سر فوم، اون اورسلک کی مدد سے فنکاروں نے تیار کیے ہیں اور انہیں حقیقت سے قریب تر دکھنے کیلیے پینٹ کیا گیا ہے۔

kylie jenner

Frieha Altaf