Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی وقت ایک حادثہ پاکستان کو بڑے بحران میں مبتلا کر سکتا ہے، فواد چوہدری

روزانہ بتا رہے ہیں حالات کسی بھی وقت ہاتھ سے نکل جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 24 جنوری 2023 09:27pm
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی وقت ایک حادثہ پاکستان کو بڑے بحران میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے منظور کر لئے لیکن یہ لوگ بے وقوف ہیں، مخصوص نشستوں کے ذریعے ہم پھر اکثریت میں آجائیں گے، ہمیں 21 نشستیں چاہئیں، مخصوص نشستوں سے 34 نشستیں مل جائیں گی جب کہ مخصوص نشستیں آنے کے بعد ہم پھر راجہ ریاض اینڈ کمپنی کو فارغ کردیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں، ہمارے پاس سیاسی اثاثہ ہے، شہباز شریف نے اپنا سیاسی اثاثہ کھو دیا، ہمارے پاس جو سیاسی اثاثہ ہے اس کو ہم کیش کرا سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد یہ لوگ عوام میں کھڑے نہیں ہو سکیں گے، یہ کوشش کر رہے ہیں چار سے چھ ماہ بعد الیکشن کرائیں تاکہ انہیں وقت مل جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ کسی وقت ایک حادثہ پاکستان کو بڑے بحران میں مبتلا کر سکتا ہے، روزانہ بتا رہے ہیں حالات کسی بھی وقت ہاتھ سے نکل جائیں گے، لہٰذا پوری کوشش کر رہے ہیں الیکشن ہوں تا کہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے۔

PDM

Shehbaz Sharif

economic crisis

general elections

Fawad Chaudhary