Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ماہرین نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ بتادی

آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کا معاملہ دیکھا جائے گا، گورنر پنجاب
شائع 24 جنوری 2023 08:56pm
13 اپریل کو 22 واں روزہ ہوسکتا ہے۔ فوٹو — فائل
13 اپریل کو 22 واں روزہ ہوسکتا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر کروانا ضروری ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ الیکشن اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز بعد 13 اپریل کو ہوں گے، 13 اپریل کو 22 واں روزہ ہوسکتا ہے، البتہ گورنر چاہیں تو رمضان سے قبل کی بھی تاریخ دے سکتے ہیں۔

انتخابات کے لئے گورنر پنجاب تاریخ کا اعلان کریں گے، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان بارے میں کہہ چکا ہے جب کہ گورنر کے اعلان کے بعد انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

دوسری جانب آج نیوز نے گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ پر سوال کیا جس پر بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق معاملہ دیکھا جائے گا۔

punjab assembly

governor punjab

Election Commission Pakistan

punjab election