’سِوک والا لونڈا‘ ڈھونڈنے والیوں کیلئے بُری خبر
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے غیر یقینی معاشی حالات، لاگت بڑھنے اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کو جواز بناتے ہوئے پیر سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا، جس کے بعد ہونڈا گاڑیاں خریدنے کی خواہش رکھنے والوں کا خواب ادھورا رہتا نظر آرہا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر اور سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت 3 لاکھ روپے اضافے کے بعد بالترتیب 37 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 40 لاکھ 69 ہزار اور 41 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہونڈا سٹی سی وی ٹی 1.5 لیٹر، سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5 لیٹر اور سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5 لیٹر کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے تک اضافے کے بعد بالترتیب 41 لاکھ 39 ہزار، 42 لاکھ 99 ہزار اور 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 49 ہزار، 46 لاکھ 29 ہزار اور 47 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے بی آر- وی ایس، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت بالترتیب 49 لاکھ 39 ہزار، 59 لاکھ 99 ہزار اور 61 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 52 لاکھ 99 ہزار، 63 لاکھ 99 ہزار اور 65 لاکھ 99 ہزار روپے کردی ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے ہونڈا سوک 1.5 ایل ایم سی وی ٹی، اوریل ایم سی وی ٹی اور 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک اضافے کے بعد 63 لاکھ 49 ہزار، 65 لاکھ 99 ہزار اور 75 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب 68 لاکھ 49 ہزار، 70 لاکھ 99 ہزار اور 80 لاکھ 99 ہزار روپے کردی ہے۔
Models | Old Prices | New Prices PKR | Differences |
---|---|---|---|
City M/T 1.2L | 3769000 | 4069000 | 300000 |
City CVT 1.2L | 3899000 | 4199000 | 300000 |
City CVT 1.5L | 4139000 | 4449000 | 310000 |
City Aspire M/T 1.5L | 4299000 | 4629000 | 330000 |
City Aspire CVT 1.5L | 4479000 | 4799000 | 320000 |
BR-V CVT S | 4939000 | 5299000 | 360000 |
HR-V VTI | 5999000 | 6399000 | 400000 |
HR-V VTI S | 6199000 | 6599000 | 400000 |
Civic 1.5L M-CVT | 6349000 | 6849000 | 500000 |
Civic 1.5L Oriel M-CVT | 6599000 | 7099000 | 500000 |
Civic RS 1.5L LL-CVT | 7549000 | 8099000 | 500000 |
یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی ) نے قیمتوں میں 2لاکھ 80 ہزار روپے سے 12 لاکھ روپے تک اضافہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.