Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکر نامزدگی سے محروم

'جوائے لینڈ' بھی 10 مارچ سے ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
شائع 24 جنوری 2023 07:20pm

صائم صادق کی ہدایت کاری میں انوکھے موضوع پر بننے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کیٹیگری میں شامل نہ ہوسکی۔

براہ راست نشریات کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر رض احمد نے ایلیسن ولیمز کے ساتھ نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

تاہم جوائے لینڈ جرمنی، پولینڈ، آئرلینڈ، بیلجیم اور ارجنٹائن کی فلموں کا مقابلہ نہ کرسکی۔

روان ماہ کے شروع میں فلم کو اکیڈمی نے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا تھا۔

اکیڈمی ایوارڈز 12 مارچ کو ہونے والے ہیں اور اس کی میزبانی ”لیٹ نائٹ شو“ کے میزبان جمی کِمل کریں گے۔

’جوائے لینڈ‘ بھی 10 مارچ سے ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ دس سالوں میں ہندوستان میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانز میں جیوری پرائز جیت چکی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں فلم نے پام اسپرنگس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

’جوائی لینڈ‘ ایک پدرانہ خاندانی نظام کی کہانی بیان کرتی ہے جو چاہتا ہے کہ ان کے گھر کا بیٹا اپنے خاندان کو آگے بڑھائے، جب کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا خفیہ طور پر ایک شہوت انگیز ڈانس تھیٹر میں شامل ہوجاتا ہے اور ایک خوبرو دو جنسی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

Academy awards

Oscar awards

joyland