Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اراکین کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی اراکین سے ملاقات کے لئے انکار کردیا، ذرائع
شائع 24 جنوری 2023 05:59pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اراکین چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ آئے لیکن انہیں نہ مل سکی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی اراکین سے ملاقات کے لئے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے آنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 8 تھی جو جسٹس عمر عطا بندیال سے سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق ملنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرلیے، اسپیکر نے 8 روز میں 113 استعفے منظور کیے ہیں۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

PTI Resignation