Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایکسکیوز می میڈم، جہاز کی کھڑکی کھول دیجئے ہم کو گٹکا تھوکنا ہے‘

گٹکا کھانے کے خواہش مند شخص نے ائیر ہوسٹس سے انوکھی فرمائش کر ڈالی
شائع 24 جنوری 2023 05:40pm

بھارتی ائیرلائن انڈیگو کی ایک پرواز میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

انسٹاگرام صارف گووند شرما نے 5 جنوری کو انڈیگو کی فلائٹ میں بیٹھے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں ہتھیلی پر گٹکا رگڑتے ایک آدمی کو دکھایا گیا، اس آدمی نے فضائی میزبان (ائیر ہوسٹس) کو بلایا۔

ائیر ہوسٹس آئی تو گٹکے کھانے کے خواہش مند اس شخص نے انوکھی فرمائش کرڈالی۔

مذکورہ شخص نے کہا، ”ایکسکیوز می، کھڑکی کھول دیجئے ہمیں گٹکا تھوکنا ہے۔“

مسافر کی یہ بات سن کر ائیر ہوسٹس اپنی ہنسی نہ روک سکی۔

درحقیقت جہاز کی کھڑکی کھولنے کا مطالبہ کرنے والا شخص ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر گووند شرما تھا، جس نے ازراہِ مذاق یہ حرکت کی تھی۔

اس ویڈیو کے آن لائن بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

رواں مہینے کے شروع میں گووند شرما کی طرف سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 17 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

گووند نے اس سے قبل ایسی ہی ایک ویڈیو میم کے طور پر شیئر کی تھی، جو اس نے خود بنائی تھی۔

india

Viral Video

Gutka

IndiGo Flight