Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

گراں وزیراعلیٰ نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینے کا بھی اعلان کردیا
شائع 24 جنوری 2023 05:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کرنے کے لئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کردیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں تقرر و تبادلے کئے جائیں گے، لہٰذا ایماندار اور پروفیشنل افسروں کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کردیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ذاتی گاڑی اور پیٹرول استعمال کروں گا، آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کیا جائے اور سگنل ٹو سگنل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے۔

lahore

Punjab police

Care Taker CM Punjab

Mohsin Raza Naqvi