Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹریفک حادثے نے 3 بچوں کی جان لے لی

تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس
شائع 24 جنوری 2023 02:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے ٹریفک حادثے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک اسکول کا ساتھی شامل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کے بچوں نے اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے، موٹرسائیکل کو شہزور ٹرک نے کچلا، واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

karachi

Road Accident

child dead

razzaqabad police tranning centre