خاتون کا 2014 میں انتقال کرجانے والا شوہرریسٹورنٹ میں موجود، پُراسرار ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پروائرل ایک پراسرارویڈیو موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ویڈیو کے حوالے سے ایک خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس میں میرے مرحوم شوہرموجود ہیں جن کا 2014 میں انتقال ہوچکا ہے۔
ویڈیوانگلینڈ کےعلاقے ویسٹ سسکس کے گاؤں ویسٹ بورن میں واقع بھارتی ریسٹورنٹ ’سپائس کاٹیج‘ میں بنائی گئی تھی اور ان کی آفیشل ویب سائٹ پرموجود ہے۔
رواں ماہ کے آغازمیں ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیوسے متعلق حیرت انگیز دعویٰ سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد تبصرے کررہی ہے۔
وڈیو کلپ میں ریسٹورنٹ میں موجود افراد کھانا کھارہے ہیں اور وہاں کے ملازمین کو بھی اطراف میں گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے، کلپ کے آخرمیں ملازمین تالیاں بجاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق کلپ کو ریستورنٹ کے فیس بک پیج پر شیئرکی جانے ولای یہ ویڈیو دیکھ کر لوسی واٹسن نے تبصرہ کیا کہ فوٹیج کتنی پرانی ہے کیونکہ اس کے آغازمیں میرے مرحوم شوہر اور بیٹا موجود ہیں۔ خاتون نے واضح کیا کہ اس کے شوہر 2014 میں چل بسے تھے۔
جواب میں انتطامیہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ 16 جنوری کو شیئرکی جانے والی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’نیا سال، نیا موڈ! گذشتہ کچھ ہفتوں سے ہم کھانے کا تجربہ ناقابل فراموش بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، بہترین ذائقوں کے بہترین امتزاج کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ پرانی خاندانی ترکیبوں سے متاثر کلاسک اور منفرد پکوانوں کے ساتھ‘۔
خاتون کی جانب سے انوکھا دعویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اپنی تھیوریز شیئر کیں تاہم اس کے بعد سے مسزواٹسن یا ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ معاملہ اصل میں ہے کیا۔
Comments are closed on this story.