Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں گیس لیکج کےباعث دم گھٹنے سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق

رواں ماہ گیس لیکج اور دھماکوں سے مجموعی طور 13 فراد جاں بحق ہوئے
شائع 24 جنوری 2023 01:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکج کےباعث دم گھٹنے سے باپ اور 3بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس اوربجلی نہ ہونے سے جہاں معاملاتِ زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں وہی گیس لوڈشیڈنگ نے قیمتی جانیں نگلنا شروع کر دیں ۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ جان محمد روڈ پر پیش آیا جہاں رات کو شدید سردی میں گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سونے والا خاندان ہمیشہ کے لئے سو گئے ۔

امان الله ازبک جو کلی کمالو کا رہائش پذیر تھا ،جو پرچون کی دکان چلاتا تھا اور اپنے تین جوان بیٹوں کے ہمراہ گیس سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ۔

امان الله اور اس کے تین بیٹوں قاری حبیب الله، محب اللہ اور حفیظ اللہ کی لاشیں سول اسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ امان اللہ، 30 سالہ حبیب اللہ، 26 سالہ حفیظ اللہ اور 22 سالہ محب اللہ شامل ہیں۔

رواں ماہ کوئٹہ میں گیس لیکج اور دھماکوں سے مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت 13 فراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

quetta

gas leakage