Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن لڈو کے جال میں پھنس کر پاکستانی لڑکی بھارت پہنچ گئی

ملزم نے لڑکی کو پہلے نیپال بلایا جہاں دونوں نے شادی کی
شائع 24 جنوری 2023 10:50am
تصویر: او پی انڈیا
تصویر: او پی انڈیا

بھارتی پولیس نے پاکستان سے غیرقانونی طور پربھارت جانے والی 19 سالہ لڑکی اور اسے غیر قانونی طور پر بھارت بلوانے والے شہری کو بھی گرفتار کرلیا۔

چھبیس سالہ ملائم سنگھ یادواترپردیش کا رہائشی ہے جبکہ اقراء جیوانی نامی لڑکی کا تعلق پاکستان کے شہرحیدرآباد سے ہے، ملائم سنگھ بنگلورمیں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا اور لڑکی سے اس کا رابطہ گیمنگ ایپ پرہوا۔ دونوں آن لائن گیم لڈو کھیلا کرتے تھے۔

پاکستان میں باربارکی جانے والی واٹس ایپ کالز نےبنگلور پولیس کو اقراء کا سراغ لگانے میں مدد کی ۔ بنگلورو پولیس کے مطابق لڑکی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں میں داخل ہوئی تھی اور شہر میں رہنے کے لیے جعلی شناخت اختیارکی۔

ملزم کے مطابق اقراء سے 2022 میں رابطہ ہوا اور پھرمحبت ہوگئی، نومبر میں اسے نیپال بلایا جہاں سے غیرمحفوظ سرحد کے ذریعے بھارت میں داخلہ ممکن ہوا۔ اس جوڑنے نے نیپال میں ہی شادی کی اورپھر بہار پہنچے۔ دونوں بعد میں بنگلورو آئے اور جناسندرا میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے، جہاں یادو نے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا نام بدل کر روا یادو رکھ لیا تھا، اس نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے رکھی تھی اوروالدین بہن بھائیوں سے رابطے میں تھی۔ وہ تقریباً ہرروزاپنے گھر والوں کو واٹس ایپ کال کرتی تھی جنہیں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اہلکاروں نے کالز کو ٹریس کیا اور یوں یہ جوڑا پکڑا گیا۔

پولیس نے ملائم سنگھ یادیواوراس مکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جہاں دونوں رہائش پزیرتھے۔ گرفتاری کے بعد لڑکی کو ایف آر آراو (فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس) کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں اسے خواتین کے لیے مختص اسٹیٹ ہوم میں بھیج دیا گیا۔

ملزم کیخلاف ایف آئی آردھوکہ دہی، شادی چھپانے، غیر ملکی کی بھارت میں موجودگی کی اطلاع نہ دینے اور کاغذات میں غیرقانون تبدیلی کرنے جیسے الزامات کے تحت درج ہوگئی ہے۔

مکان مالک گووندا ریڈی کیخلاف غیرملکی ایکٹ 1946 کے سیکشن 7 کے تحت غیر ملکی کے بارے میں پولیس کو آگاہ نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم جاسوسی کی کسی سرگرمی میں ملوث تو نہیں تھا۔

india

Bengaluru

Pakistani Girl

Iqra Jeewani

Mulayam Singh Yadav

Gaming App

Pakistani woman India