Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان کس معروف کرکٹر کے داماد بنے

قومی آل راؤنڈر کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز سرانجام پائی
شائع 24 جنوری 2023 10:10am
تصویر بشکریہ: ریویو اٹ
تصویر بشکریہ: ریویو اٹ

نیا سال پاکستان کے قومی کرکٹرزکے لیے شادیوں کے بندھن میں بندھنے کا سال بھی دکھائی دیتا ہے۔ حارث رؤف، شان مسعود کے بعد شاداب خان بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

شاداب نے مداحوں کو یہ خشخبری سُناتے ہوئے ایک انکشاف بھی کیا کہ ان کی شادی کہاں ہوئی ہے، قومی آل راؤنڈرماضی کے معروف اسپنراورہیڈ کوچ رہنے والے ثقلین مشتاق عرف ثقی بھائی کے داماد بنے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں اپنی نجی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کرنےکی درخواست کرنے والے شاداب نے کیپشن میں لکھا ، ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن اورزندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ براہ کرم میری ، میری اہلیہ اورمیرے خاندان کی خواہش کا احترام کریں انتخاب کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔

شاداب نے سب کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا، ’ الحمداللہ آج میرا نکاح تھا، میں اپنے مینٹورثقی بھائی کی فیملی کا حصہ بن رہا ہوں۔ میں نے کرکٹ کا آغازکیا تو میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا۔ میری فیملی نے اسی چیز کا انتخاب کیا اور میری اہلیہ نے بھی مجھ سے یہی کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی خود تک محدود رکھنا چاہتی ہیں’۔

کرکٹرنے سب سے گزارش کی کہ وہ اہلیہ اور ان کی فیملی کی اس خواہش کا احترام کریں۔

بذلہ سنج شاداب نے آخرمیں چٹکلہ بھی چھوڑتے ہوئے لکھا کہ، ’اگرآپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا‘۔

شاداب کی خواہش کے احترام میں ہی سوشل میڈیا پران کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو یا تصاویرنہیں دیکھی گئیں تاہم ایک ویڈیوکے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ان کے تقریب نکاح کی ہے۔ ویڈیو میں شاداب کے سُسر ثقلین مشتاق بھی موجود ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ شادیاں کرنے والے تمام کرکٹرز اب ورلڈ کپ جیت کر بیگمات کو تحفہ دیں ۔

قومی کرکٹرزکے سرپرسہراباندھنے کی اس فہرست میں اگلا نمبر فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کا ہے جو سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشاء آفریدی سے منسوب ہیں ، اطلاعات ہیں کہ ان کا نکاح 3 فروری کو ہوگا۔

cricket

shadab khan

Saqlain Mushtaq

Shadab's wedding