Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور تبدیل

ڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 08:13am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیف سیکرٹری پنجاب عبد اللہ خان سنبل اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ نگراں حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نگران حکومت نے عبداللّٰہ خان سنبل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے زاہد اختر زمان کی چیف سیکرٹری تعیناتی پر باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھی عہدے سے ہٹا کر بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او تعینات کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے نئے سی سی پی او کی تعیناتی پر احتجاج کیا ہے۔

lahore

ccpo lahore

Punjab police

Chief Secretary

ghulam mehmood dogar