Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی گانے پسوڑی نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

پسوڑی گانا گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا
شائع 23 جنوری 2023 08:50pm

گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

پسوڑی گانا گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘’کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ’پسوڑی‘ نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Ali Sethi

Pasoori