Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک نے تاجروں اور بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کیلئے خوشخبری سُنادی

بینکس 31 مارچ تک درآمدی سامان کی دستاویزات پر کارروائی کریں، اسٹیٹ بینک کی ہدایت
شائع 23 جنوری 2023 08:01pm
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس پی بی) نے کمرشل بینکوں کو درآمد کنندگان کو ایک بار سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکس تمام درآمد کنندگان کو ایک بار سہولت فراہم کرتے ہوئے 31 مارچ تک درآمدی سامان کی دستاویزات پر کارروائی کریں۔

ایس بی پی نے کہا کہ تاجروں کوشکایت ہے کہ شپنگ کنٹینرزکی بڑی تعداد بندرگاہوں پر پھنس گئی ہے، درآمد کنندگان ادائیگیوں کے لیے بیرون ملک سے فنڈز کا انتظام بھی کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی درآمدات جو 18جنوری تک بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں، بینکس 31 مارچ تک ان درآمدی سامان کی دستاویزات پر کارروائی کریں۔

SBP

karachi

Letter of credit (LC)