Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راؤ انوار کی بریت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

بیانات سے منحرف پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی نہیں ہوئی، وکیل مدعی
شائع 23 جنوری 2023 06:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: مدعی کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کا راؤ انوار اور سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی کے وکیل صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے، مقدمے میں پولیس نے تعاون نہیں کیا، بیانات سے منحرف پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راؤ انوار سمیت دیگر 17 ملزمان کو بری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف غلط کیس بنایا گیا تھا، آج عدالت نے انصاف کردیا۔

نقیب اللہ کو 13 جنوری 2018 کو کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، کیس 4 سال تک چلتا رہا جس کا فیصلہ 14 جنوری 2023 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

karachi

ATC

Rao Anwar

Naqeebullah Mehsud