Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لیگی رہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کردی
شائع 23 جنوری 2023 04:13pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے، عمران خان نے پارٹی کو ان افراد سے گفت و شنید کی ہدایت کر دی۔

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ انمول ہوگیا، ن لیگ سمیت دیگرجماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بے چین نظر آرہے ہیں۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لیگی رہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اچھی شہرت کے حامل افراد کی چھان بین کریں گے اور شمولیت اختیار کرنے کے خواہش مند افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 12 سے زائد ارکان پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، ن لیگ کے 6 اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے کرلیے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھ سے زیادہ اراکین کو پنجاب میں ایڈجسٹ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی کا کوئی مضبوط امیدوار نہیں جس کو شامل کیا جاسکے، جبکہ ن لیگ کےاراکین جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

pti

PMLN

imran khan

PPP