Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

وزیراعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس

وزیرتوانائی سے فوری رپورٹ طلب کرلی
شائع 23 جنوری 2023 04:01pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی ساتھ ہی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنابڑا بحران کس وجہ سے پیداہوا؟ آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین اوربجلی فوری بحال کی جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں ہیں۔

Shehbaz Sharif

electricity

Break Down