Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کا بریک ڈاؤن، موبائل نیٹ ورک بھی جواب دے گئے

شہریوں کا آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ منقطع
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2023 06:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صبح سے مختلف شہروں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث موبائل نیٹ بھی جواب دے گئے۔

موبائل میں نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں جبکہ موبائل فون صارفین کا آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

طویل پاور بلیک آوٹ سے ٹیلی کام ٹاورز کو سپلائی بھی متاثر جب کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس ٹاورز کے لئے تیل کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا جس کے باعث کمپنیوں کو سروسز جاری رکھنے میں مشکللات کا سامنا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق صبح سے موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جارہی ہیں، زیادہ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا، ٹیلیکام سروسزجاری رکھنے کےلیےنیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد از جلد بحالی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

بریک ڈاؤن کی وجہ سے اسپتالوں، عدالتوں، اسکولوں اور دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے، وارسک سے گرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا۔

nepra

electricity

Break Down