کراچی پورٹ کے لیے وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی پورٹ کے 100 فیصد چارجزمعاف کردیئے ہیں لیکن کنٹینرز ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پھنسے ہیں آج نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کردیا ہے ایسا نہیں کہ شپنگ کمپنیاں بزنس بند کرنے جارہی ہیں پاکستان میں کوئی شپنگ کمپنی بزنس بند نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینرپھسنے کی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے لیکن شپنگ لائن سے بات کی ہے، مسئلہ حل کریں گے اور خالی کنٹینردستیاب ہوئے تو فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس کئی ہزار کنٹینرزکی لسٹ موجود ہے آج فیصلے کو نوٹی فائی کردیں گے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا کئی روز سے اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کررہے ہیں۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جلد بہت بڑا مسئلہ حل ہوجائےگا، نمائندہ اسٹیٹ بینک معاملے کے حل سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔
Comments are closed on this story.