Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سٹی کورٹ کے احاطے میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ

فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 11:41am

کراچی کے سٹی کورٹ کے احاطے میں پسند کی شادی کے لیے آنے والے جوڑے پر فائرنگ سے لڑکی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ نے کی، واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ایس ایس پی شبیرسیٹھارکے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

firing

karachi

City Court