Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات ائرلائن کی پروازمیں بچے کی پیدائش

واقعہ ٹوکیو سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا
شائع 23 جنوری 2023 09:21am
تصویر بشکریہ: خلیج ٹائمز
تصویر بشکریہ: خلیج ٹائمز

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

ائر لائن نے دی نیشنل کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 19 جنوری کو پروازEK319 میں 35 ہزارمیٹرکی بلندی پر پیش آیا۔

خاتون کی طبیعت خراب ہونے پرعملے نےانہیں بھرپور معاونت فراہم کرتے ہوئے بچے کی پیدائش میں مدد کی۔

رپورٹس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد دی گئی۔

طیارے نے جاپان کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 31 منٹ پرٹیک آف کیا اور متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 44 منٹ پر دبئی میں لینڈ کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امارات کے کسی مسافر نے دوران پرواز بچے کو جنم دیا ہو۔ اس سے قبل 6 مئی 2020 کو بھی دبئی سے لاگوس جانے والی پروازکی مسافر نے وطن واپسی کے دوران بچے کو جنم دیا دیاتھا ۔ 2017 میں دبئی سے پیرس جانے والی پرواز میں بھی خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ایمریٹس ائرلائن اپنے کیبن کریو کو دل کے دورے اوربچے کی پیدائش سمیت طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تربیت فراہم کرتی ہے۔

Japan

Emirates Airlines

Passenger gives birth