Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دل کے دورے کے بعد جہنم میں پھینکے گئے پادری نے کیا دیکھا؟

میں اپنے بدترین دشمن کیلئے بھی خواہش نہیں کروں گا کہ وہ جہنم جائے، جیرالڈ جانسن
شائع 22 جنوری 2023 07:43pm
علامتی تصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک
علامتی تصویر بزریعہ ایڈوب اسٹاک

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک پادری جیرالڈ جانسن نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد جہنم جانے اور وہاں اپنے تجربے کے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں، اور دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے نے ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی ہے۔

جانسن کہتے ہیں کہ میں اپنے بدترین دشمن کیلئے بھی خواہش نہیں کروں گا کہ وہ جہنم جائے۔

جانسن نے ٹک ٹاک ویڈیوز کی ایک سیریز میں دعویٰ کیا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد فروری 2016 میں انہیں جہنم میں پھینک دیا گیا۔

اپنی ایک 3.7 ملین ویوز والی وائرل ویڈیو میں جانسن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واقعی حقیقی جہنم دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا، ”میں وہاں موجود تھا اور اپنے بدترین دشمن کیلئے بھی اس کی خواہش نہیں کروں گا۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے میرے ساتھ کیا کیا۔ کوئی بھی اس کا مستحق نہیں۔“

پادری جانسن نے اس لمحے کو بیان کیا جب انہیں زمین کے بیچ میں پھینک دیا گیا، جہاں ان کے دعوے کے مطابق جہنم موجود ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ”میری روح نے جسم کو چھوڑ دیا، میں نے سوچا کہ میں جنت کے راستے پر ہوں۔“

”میں نے سوچا کہ اپنی زندگی کے دوران میں نے بہت اچھے کام کیے ہیں اور میں نے بہت سارے لوگوں کی مدد کی ہے، لیکن اس کے باوجود، میں (جہنم میں) نیچے پھینک دیا گیا۔“

”میں زمین کے بالکل مرکز میں پہنچا، میں نے وہاں جو چیزیں دیکھیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ جب میں اس کے بارے میں بات کرتا ہوں تو بہت سارے پریشان کن احساسات پیدا ہوتے ہیں۔“

مبینہ جہنم میں کیا دیکھا؟

جانسن، جو سات سال سے پادری ہیں، بتاتے ہیں کہ انہوں نے اس مبینہ جہنم میں ایک آدمی دیکھا جو کتے کی طرح چاروں ہاتھ پاؤں پر چل رہا تھا اور سر سے پاؤں تک آگ میں لپٹا ہوا تھا۔ اس کی آنکھیں باہر کو نکلی ہوئی تھیں اور اس کی گردن زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی، وہ ایک جہنمی کتے کی طرح لگ رہا تھا۔ اس کی گردن میں لپٹی زنجیروں کو ایک شیطان تھامے ہوئے تھا۔

جانسن نے کہا کہ ”میرے دماغ میں خیال ڈال دیا گیا تھا کہ اس شیطان کو اس آدمی کی زندگی میں بچپن سے لے کر موت تک اس پر سوار رہنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔“

جانسن نے وضاحت کی کہ شیطان جانتا ہے اگر وہ لوگوں کو خدا کی خدمت نہ کرنے اور برے کام کروانے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو وہ انہیں جہنم میں زیر کر دے گا جہاں وہ اس کے غلام ہوں گے۔

جانسن کہتے ہیں، ”ہم زمین پر شیطان کے اثر کے غلام ہیں، اور جہنم میں اذیت زدہ کتے ہیں۔“

جانسن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہنم کا ایک حصہ ہے جہاں موسیقی چل رہی ہے۔

جانسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاں مشہور گلوکاروں کے گانے گانے سنے۔ دنیا میں یہ گانے سننے میں اچھے لگتے ہیں۔ لیکن یہ اصل فنکار نہیں ہیں، بلکہ شیطانوں کا ایک گروہ ہے جو ہمیں اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے الفاظ کا استعمال کرتا ہے۔

جہنم سے واپسی

انہوں نے کہا، ”میں خدا سے ناراض تھا کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں بہت اچھے کام کئے اس کے باوجود جہنم میں پھینکا گیا۔“

”لیکن پھر میں جہنم سے اٹھایا گیا اور زمین پر واپس بھیج دیا گیا اور خدا نے مجھ سے بات کی۔“

جانسن کے دعوے کے مطابق “خدا نے کہا، ’تم دل ہی دل میں ان لوگوں سے ناراض تھے جنہوں نے تمہیں نقصان پہنچایا، تمہیں امید تھی کہ میں انہیں سزا دوں گا، یہ تمہارے لوگ نہیں میرے لوگ ہیں۔ تم اس کام پر توجہ مرکوز کرو جو میں نے تمہیں دئیے ہیں‘۔

جانسن کہتے ہیں کہ اگرچہ میں اچھا انسان تھا لیکن میرے دل میں ان لوگوں کے لیے معافی کی کمی تھی جنہوں نے مجھ پر ظلم کیا۔

TikTok

Hell

Inside earth

Demon in Hell