Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا تحفظات کا اظہار

فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز یا زرداری کو بنا دیں
شائع 22 جنوری 2023 12:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پی ڈی ایم کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمرنے کہا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھادیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو وزیراعلیٰ بنا دیں۔

ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوجوانوں آج کل کے مایوسی کے ماحول میں یہ الفاظ یاد رکھنا “ اور کوئی دم کی مہماں ہے گزر جائے گی رات، پو پھٹے تک اپ اپنی موت مر جائے گی رات، ہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر، ٹوٹ کر مانند آئینہ بکھر جائے گی رات“ انشاءاللہ۔

پی ڈی ایم نےوزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشکوک کردار کا انتخاب کیا،عمر ایوب

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم نےوزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشکوک کردار کا انتخاب کیا، چوروں سے چوروں کی نامزدگی کی توقع توکی جاسکتی ہے لیکن انہیں قبول نہیں کیا جاسکتا۔

عمران خان حملہ: جے آئی ٹی کی تفتیش کو غلط رخ دیا جا رہا ہے، مسرت جمشید چیمہ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان حملے پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کو غلط رخ دیا جا رہا ہے،ایسے کون لوگ ہیں جو سچ کے سامنے آنے سے خوفزدہ ہیں؟۔

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے کنوینر کے انکشافات پریشان کن ہیں،پراسیکیوٹر جنرل کی ممبران کے خلاف کارروائی کی سفارش سے ثابت ہو گیا تحقیقات میں مداخلت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے 4ممبران کس کی آشیر باد سے کنوینر کے احکامات کو خاطر میں نہیں لا رہے؟،عمران خان حملہ کیس کی تفتیش کو غلط رخ دیا جارہاہے، کون لوگ ہیں جو سچ سامنے آنے سے خوفزدہ ہیں؟۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قانون و انصاف کی بالا دستی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شریفوں اور زرداریوں نے عوام کو ہمیشہ اپنا غلام سمجھا لیکن عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں شعور آیا۔

pti

Omar ayub

PDM

Asad Umer

Care Taker CM Punjab