Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اصل کے نام پر نقلی شہد بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

بوتلیں، شہد رکھنے والی بالٹیاں اور دیگر مشینری بھی ضبط
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2023 02:45pm

لاہورکے علاقے بادامی باغ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپا مارا ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے ناقص شہد کی 550 بوتلیں تلف کرنے کے ساتھ ہی خالی بوتلیں، شہد رکھنے والی بالٹیاں اور دیگر مشینری کو قبضے میں لے لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ گندی دیواریں، فرش اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے ساتھ کھلے رنگ اور کیمیکلزسے شہد تیار کیا جارہا تھا۔

مدثرریاض نے کہا کہ سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث شہد تیار کرنیوالوں پر کڑی نظر ہے۔

lahore

punjab food authority