Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا شوکت خانم فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں اعتراف

آپ ادھر اُدھر کے سوال کے بجائےسچ پر آئیں تو معاملہ جلد ختم ہوجائے گا، عمران کا وکیل سے مکالمہ
شائع 21 جنوری 2023 06:27pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شوکت خانم فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سیشن جج امیدع علی بلوچ کی زیر سربراہی میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ میں پیش ہوئے۔

خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول نے جرح کرتے ہوئے شوکت خانم فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا سوال کیا جس پر عمران خان نے اعتراف کرلیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم بورڈ نےاس حوالےسے بتایا تھا، یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔ وکیل کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یاد نہیں تحریری طور پر آگاہ کیا تھا یا نہیں، 3 ملین ڈالرز بورڈ ممبر نے واپس جمع کرادیئے تھے جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو جواب دیتے ہوئے وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر 60 روپے کا تھا اور جب رقم واپس آئی تو ڈالر 120 روپے کا تھا۔

جرح کے دوران عمران خان کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت میں 2 گھنٹےمیں جرح مکمل کرلوں گا۔

عمران خان خان نے حیدر رسول سے ہنستے ہوئے مکالمہ کیا کہ آپ ادھر اُدھر کے سوال کے بجائےسچ پر آئیں تو معاملہ جلد ختم ہوجائے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد

imran khan

Khawaja Asif

shaukat khanum