Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ سے نہیں لڑنا چاہتے، فواد چوہدری

پاکستان کے اوپر کون حکومت کرے یہ فیصلہ لندن اور واشنگٹن سے نہیں ہوسکتا، فواد
شائع 21 جنوری 2023 05:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے نہیں لڑنا چاہتے،امن سے رہنا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان کے اوپر حکومت کون کرے اس کا فیصلہ واشنگٹن سے ہو۔

جب دونوں وزرائے اعلیٰ کو عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں تاکہ عوام فیصہ کریں کہ وہ کسے چاہتے ہیں تو دونوں وزرائے اعلیٰ نے اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اوپر کون حکومت کرے یہ فیصلہ لندن اور واشنگٹن سے نہیں ہوسکتا۔ ہم پاکستان کے لوگوں کا حق اور اس غلامی سے نجات لے کر رہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں، رُک نہیں سکتے، انہوں نے 9 ماہ میں عوام کی کمر توڑ دی۔

انہوں نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار آپ کو باہر جانے کیلئے جہاز نہیں ملے گا۔

Fawad Chaudhary

Politics Jan 21 2023