Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا ضلع شرقی ڈاکوؤں اور لٹیروں کا پسندیدہ علاقہ بن گیا

چند گھنٹوں میں ملزمان نے تین وارداتیں کر ڈالیں
شائع 21 جنوری 2023 05:14pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کا ضلع شرقی ڈاکوؤں اور لٹیروں کا پسندیدہ علاقہ بن گیا، لگاتار وارداتیں کرنے والا گروہ پولیس کے لیے چھلاوا بن گیا۔

چند گھنٹوں میں ملزمان نے تین وارداتیں کر ڈالیں، وارداتیں گلستان جوہر، ناتھاخان، شمسی سوسائٹی میں ہوئیں۔

گلستان جوہر میں واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔

گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 16 سے گاڑی چوری ہوئی، ملزمان نےشیشہ توڑ کرگاڑی کا سوئچ آن کیا۔

ٹریکر کے مطابق ملزمان ناتھا خان پہنچے، ناتھا خان کے قریب سے دوسری گاڑی چوری کی۔

ملزمان نے شاہ فیصل، شمسی سوسائٹی میں بھی واردات کی۔

karachi

Robbery

CCTV

Car Theft

District East