Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی ’فیمیل رونالڈو‘ جس نے سعودی گول کیپر کو رُلا دیا

ماریہ خان کے گول پر انہیں میسی اور رونالڈو سے ملایا جانے لگا
شائع 21 جنوری 2023 04:59pm

اسکواش کے پاکستانی عالمی چیمپئن کی نواسی فٹبال کی چیمپئن نکلیں، چار ملکی ویمنز ٹورنامنٹ میں پاکستانی کپتان ماریہ خان کے گول کی دھوم مچ گئی۔ ماریہ نے سعودی عرب کے خلاف میچ میں فری کک پر شاندار گول کیا۔

ماریہ خان سابق عالمی چیمپئن ہاشم خان کی نواسی ہیں اور لیجنڈری جہانگیر خان ان کے انکل ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی ماریہ خان، یواے ای میں رہائش پذیر ہیں۔

ماریہ خان کے گول پر انہیں میسی اور رونالڈو سے ملایا جانے لگا۔

ماریہ کا کہنا ہے کہ سب نے ایونٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کی اور لوہا منوایا، جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا اس نے بہترین کھیل پیش کیا، ہم نے اب پیچھے نہیں دیکھنا، یہاں سے آگے اور اوپر جانا ہے۔

FootBall

Maria Khan