Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کو جھٹکا، مرکزی رہنما پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل

پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہوگیا، رہی سہی کسر آج پوری ہوگئی، فواد چوہدری
شائع 21 جنوری 2023 03:41pm

سابق وزیر برائے برائے مذہبی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات سے روحانی رشتہ ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے امین الحسنات کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیر حسنات کی شمولیت سے پی ٹی آئی مضبوط ہوگی۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر پیر حسنات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کی اسلام کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں، ان کی رگ رگ میں عشق رسول ﷺ کا فلسفہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہوگیا، رہی سہی کسر آج پوری ہوگئی، پیر حسنات کے مشورے سے علاقے کی سیاست کو عروج ملے گا۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے طنزیہ کہا کہ راجہ پرویزاشرف نے اپنے کمرے میں سرنگ بنائی ہوئی ہے، جب بھی ہم جاتے ہیں وہ سرنگ سے باہر نکل جاتے ہیں۔

اس موقع پر پیر امین الحسنات کا کہنا تھا کہ شاہ محمود سے میری محبت کا رشتہ بہت پرانا ہے، آپ ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، ہم اپنا دل آپ کے راستے میں بچھاتے ہیں۔

پیر حسنات نے کہا کہ فواد چوہدری اس سارے عمل میں برابر کے شریک ہیں۔

pti

PMLN

Shah Mehmood Qureshi

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Politics Jan 21 2023

Pir Aminul Hasnat