Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں مالی سال 1ارب 16 کروڑ ڈالرزسے زائد کی گاڑیاں درآمد

صرف دسمبر2022 میں 52 لاکھ 32 ہزارڈالرزکی کاریں درآمدکی گئیں
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 03:47pm
تصویر/  روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

رواں مالی سال جولائی تا دسمبر1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں درآمد کیں گئیں جن میں لگژری کاریں، موٹرسائکل بسیں ٹرک اورہیوی وہیکل شامل ہیں۔

دستاویزکے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیرکرافٹ، بحری جہازاورکشتیاں اور 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرزکی لوڈر گاڈیاں درآمد کی گئیں ہیں۔

دستاویزمیں میں مزید بتایا گیا ہے کہ 3 کروڑ26 لاکھ ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں۔

صرف دسمبر2022 میں 52 لاکھ 32 ہزار ڈالرزکی کاریں درآمد کیں جبکہ 6 لاکھ 15ہزار ڈالرز مالیت کی موٹرسائیکلیں درآمدکی گئیں ہیں۔

Cars

Luxury Cars