الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کےلیے کل تک کا وقت
پنجاب کے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا، الیکشن کمیشن کو اتوار کی رات 12 بجے سے قبل احمد نوازسکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی یا پھر احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کرنا ہوگا۔
الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 اے کے تحت پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا فیصلہ کرے گا، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنرنے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 2، 2 نام بھجوائے چکے ہیں۔
پرویزالہی اتحاد نے احمد نوازسکھیرا اورنوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی جانب سے محسن رضا نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔
اس سے قبل معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔
پارلیمانی کمیٹی ڈیڈلاک کا شکار، نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن منتقل
پارلیمانی کمیٹی نوید اکرم چیمہ کے نام پر ڈیڈ لاک کا شکار رہی جب کہ اپوزیشن ممبران نے محسن نقوی کے نام پر زور دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے نوید اکرم چیمہ کا نام شامل کرنے کے اصرار پر اپوزیشن نے مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے محسن نقوی کے نام کو بھی مسترد کرتے ہوئے اکرم چیمہ کو اجلاس میں زیر بحث لانے پر زور دیا، حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ ہمارے نام غیر متنازع ہیں، نوید چیمہ شہباز شریف کے ماتحت کام کر چکے ہیں جب کہ احمد نوازسکھیرا وفاقی کیبنٹ سیکرٹری ہیں۔
Comments are closed on this story.