Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار

شوہرکے کارنامے سن کر بیوی بھی حیران
شائع 21 جنوری 2023 10:51am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

اٹک میں قرض معاف کرانے کے لئے بیوی کو مردہ قرار دینے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار قرض لیا تھا اور قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل نے تصدیق کرنے پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قراردیتے ہوئے ملزم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتارکیا تو شوہرکے کارنامے سن کر بیوی بھی حیران ہوگئی۔

Attock

bank loan

Husband Wife