Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

ملزمان کے کیس میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، عدالت
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2023 12:00pm

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے کیس میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے“۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سلیمان شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے چالان پیش کرتے ہوئے کہا کہا کہ کسی قسم کی کک بیکس کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد سلیمان شہباز اور مفرور ملزم طاہر نقوی نے بھی درخواست ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے کہا کہ چالان کے مطابق ملزمان کا کیس سے تعلق نہیں ہے دونوں ملزمان کے کیس میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

lahore

Suleman Shehbaz

Politics Jan 21 2023