Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کاآغاز، دلکش ویڈیو اورتصاویروائرل

شان اور میشے کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا
شائع 21 جنوری 2023 09:49am
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازشان مسعود آج میشے خان کے ساتھ زندگی کی نئی شاہراہ پرسفرکا آغاز کررہے ہیں۔

شان کی شادی ان کی اپنی پسند سے پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے ہورہی ہے، تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا جس کی ویڈیوز اور تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔

مداحوں نے شان مسعود کی انسٹا اسٹوری کو بھی دھیان میں رکھا۔

گزشتہ رات ہونے والی تقریب سے شان اور میسے کے درمیان انگوٹھیوں کے تبادلے کی ویڈیو سمیت دلکش وائرل تصاویر پر صارفین نیک خواہشات کے ساتھ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریب آج 21 جنوری کو پشاورمیں ہوگی جبکہ ولیمہ کا استقبالیہ 27 دسمبرکو کراچی میں دیا جائے گا۔

اس سے قبل شان کے شیروانی ٹرائل کی ویڈیو نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی تھی۔

33 سالہ شان مسعود معروف بینکرمنصور مسعود خان کے بیٹے ہیں، ان کے چچا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق فنانس سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ شان مسعود 3 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی بڑی بہن کا انتقال 2021 میں ہوا تھا جب کہ ان کا چھوٹا بھائی علی بیرسٹر ہے۔

چودہ اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہونے والے شان پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

اس سے قبل دسمبرکے اختتام پرحارث رؤف نے مزنہ نسعود ملک کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغازکیا تھا جبکہ اس فہرست میں اگلا نام فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا ہے ۔

شاہین آفریدی سابق کرکٹ کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے داماد بنیں گے، اطلاعات ہیں کہ انشاء آفریدی سے ان کا نکاح فروری کے آغاز میں ہوگا۔

shan masood