Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

مالم جبہ،مری، زیارت اور استور میں برفباری
شائع 21 جنوری 2023 09:16am
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے کا منظر، برف باری کے بعد موسم ٹھنڈے ٹھارہوگیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے کا منظر، برف باری کے بعد موسم ٹھنڈے ٹھارہوگیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ملک کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا۔

بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی، جن میں مری، اسکردو ، مالم جبہ ، استور، بابو سرٹاپ اور زیارت شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ لیہ میں پارہ منفی 10، گوپس منفی 9 اور استور میں منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.

Cold Weather