Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل، ایلون مسک سے بحالی کا مطالبہ

ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے، تحریک انصاف کا دعویٰ
شائع 21 جنوری 2023 12:01am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ معطل اکاونٹس میں نمایاں اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جو آخری دنوں پیپلز پارٹی کی دھانلی اور فاشزم کی نشاندہی کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

pti

Elon Musk

Twitter Accounts