Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کا ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ

اداکارہ نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے
شائع 20 جنوری 2023 11:12pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عمرہ پر جانے کا انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں صحافی نے راکھی کے شوہر عادل خان درانی سے پوچھا کہ آپ راکھی کو ہنی مون پر کہاں لے کر جارہے ہیں؟۔

جس پر عادل خان نے بتایا کہ ہم ہنی مون کے حوالے سے کچھ چیزیں پلان کررہے ہیں تاہم راکھی نے واضح کیا کہ عادل مجھے ابھی کہی نہیں لے کر گئے لیکن ہم پہلے عمرہ پر جائیں گے۔

راکھی نے کہا کہ’عمرہ بہت ضروری ہے کیوں کہ ایک بار جب وہاں رشتہ پکا ہوگیا تو اسے کائنات نہیں توڑ سکتی کیوں کہ جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا’ ، جس پر عادل نے بھی اقرار کیا کہ ہم عمرہ پر ضرور جائیں گے۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ سے ملنے اسپتال جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں راکھی ساونت کا عبایا ہے، ویڈیو میں راکھی کو عبایا اور حجاب لیے والدہ سے اسپتال ملنے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس کے بعد راکھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔

Rakhi Sawant

Adil Durrani