Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا پاکستان سپر لیگ 8 کا ترانہ علی سیٹھی گائیں گے؟

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی واضح کردیا
شائع 20 جنوری 2023 10:31pm

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افسوس علی سیٹھی پاکستان سپر لیگ 8 کا ترانہ نہیں گائیں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھیوں سیزن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان عہدہ سنبھالنے سے قبل پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے انتھم کے لیے پسوری گانے کی ٹیم اورعلی سیٹھی سے رابطہ کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ علی سیٹھی کو بھی اس بات کا افسوس ہے لیکن جب میں نہیں ہوں گا تب علی سیٹھی کو لے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوکار علی سیٹھی کی خود کی بھی خواہش تھی کہ وہ پی ایس ایل کے لئے گانا گائے لیکن وہ خود نہیں چاہتے کہ ان پر اقراباپروری کے الزامات لگائیں جائیں کہ ان کے دور میں انہی کے بیٹے کو پی ایس ایل کا نغمہ گانے کے لئے دیا جائے ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سا ٹیلیٹ موجود ہے اور جو بھی اگلا نغمہ ہوگا وہ سب کو ہی پسند آئے گا۔

Ali Sethi

PSL8