Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر اور ڈپٹی میئر بنانے سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا امکان

ملاقات میں جماعت اسلامی کا میئر اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی میئر پر بات ہوگی، ذرائع
شائع 20 جنوری 2023 10:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر بنانے کے حوالے سے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کل ملاقات ہوگی۔

پی ٹی آئی کا وفد جماعت اسلامی رہنماؤں سے ملاقات کرنے ادارہ نور الحق جائے گا جہاں دونوں جماعتوں کے مابین کراچی کی میئر شپ پر بات چیت ہوگی۔

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آءی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی 125 سے زائد نشستیں ہیں، لہٰذا ملکر کراچی میئر بنانے سے متعلق بات ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی ملاقات میں جماعت اسلامی کا میئر اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی میئر پر بات ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی میئرشپ جماعت اسلامی کو دینے اور ٹاؤن چیئرمینز پی پی کو دینے پر گفتگو ہوئی تھی۔

pti

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Karachi Mayor