Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اوگرا کا نوٹس

قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کے لئے انفورسمنٹ ٹیمز کو متحرک کردیا، اوگرا
شائع 20 جنوری 2023 07:32pm
مقررہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فوٹو — فائل
مقررہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ فوٹو — فائل

ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد فروخت پر نوٹس لے لیا۔

اوگرا کے مطابق ملک بھر کے تمام ایل پی جی پلانٹس کو تحریری ہدایات جاری کی ہیں کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول نہ کی جائے، مقررہ قیمت سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کے لئے انفورسمنٹ ٹیمز کو متحرک کردیا ہے، ٹیمیں معاملے کی تحقیق اور ایل پی جی مقررہ قیمتوں میں فروخت یقینی بنائیں گی جب کہ ٹیمز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فیلڈ میں تعینات رہیں گی۔

OGRA

اسلام آباد

LPG price