Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو گرل فرینڈ سے تھپڑ پڑگیا

کوئنز لینڈ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے
شائع 20 جنوری 2023 03:05pm

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کو ان کی دوست نے تھپڑ رسید کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مائیک کلارک ’گھریلو تشدد‘ کا شکار ہوئے جنہیں ان کی دوست نے اشتعال میں آکرزوردار تھپڑ مارا۔

قدرے دورسے کیمرے کی زد میں آنے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہے جس میں مائیکل کلارک کو ان کی گرل فرینڈ کےساتھ بحث کرتےدیکھا جا سکتا ہے۔

جھگڑے کے دوران کلارک اور ان کی دوست کے علاوہ دیگرلوگ بھی وہاں موجود ہیں جو مداخلت بھی کرتے نظرآرہے ہیں۔

صحافی پیٹرفورڈ نے واقعے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ معاملہ ختم ہوگیا، پولیس نے کسی پرچارجزعائد کیے بغیر اپنی تفتیش بند کردی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میڈیا اس حوالے سے کھوج جاری نہیں رکھے گا ، تاہم پولیس والے آگے بڑھ چکے ہیں۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا۔

دوسری جانب کوئنز لینڈ پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، ”کوئنز لینڈ پولیس اس ماہ کے شروع میں نوساویل کے جمپی ٹیرس پر لائنز پارک کی فوٹیج میں ایک 30 سالہ خاتون اور 41 سالہ مرد کے درمیان ہونے والے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔“

کوئنز لینڈ پولیس سروس نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے۔

Australia

Slapped

Michael Clarke

CLARKE'S GIRLFRIEND