Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

ملزمان سے ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد
شائع 20 جنوری 2023 01:54pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث 8 ملزمان گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جن میں محمد عمران، محمد دانش، کاشف عابد، محمد عامر، علی اصغر،عبد الروف، شیخ عبداللہ اورمحمد جنید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ کارروائیاں اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں ہیں۔

Instagram

instagram followers