Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام صارفین کا وقت بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف

نیا فیچراستعمال کیسے کریں گے
شائع 20 جنوری 2023 01:03pm
تصویر/ سوشل پائلٹ
تصویر/ سوشل پائلٹ

سوشل میڈیا صارفین اس کے استعمال کے چاہے جتنے بھی عادی ہوجائیں لیکن دُنیا داری بھی نبھانی پڑتی ہے، اس دنیا میں کھو جانے والے صارفین اب اپنی حسب منشاء کچھ دیر کے لیے جان چُھڑا سکتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کوسہولت فراہم کی ہے کہ جب چاہیں مخصوص اوقات کے لیے اپنے نوٹیفیکیشنزمعطل کردیں۔

اس ایپ کی ملکیت رکھنے والے ادارے ’میٹا‘ کے مطابق انسٹا صارفین کے لیے ’کوائٹ موڈ‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ نوٹیفکیشن عارضی معطل کرکے اپنے کام پر توجہ مرکز کرسکتے ہیں

میٹا کے مطابق یہ سہولت فعال رکھنے والے صارفین کو اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن نہیں بھیجا جائے گا اگرڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) آیا تو پلیٹ فارم خود کار جواب کے ذریعے میسیج کرنے والے کو صارف کے دستیاب نہ ہونے کی اطلاع دے گا۔

کوائٹ موڈ فیچراستعمال کرنے والوں کو اپنے پروفائل پرایک ٹیگ دکھائی دے گا جس سے دیکھنے والوں کوپتہ چل جائے گا کہ یہ صارف اس وقت دستیاب نہیں ہے۔

میٹا نے بلاگ پوسٹ میں یہ نئی سہولت متعارف کرائے جانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو اپنے اور دوستوں یا فالوورزکے درمیان حد برقراررکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

نیا فیچراستعمال کیسے کریں گے؟

انسٹا صارفین کسی بھی وقت کا انتخاب کرتے ہوئے اسے کوائٹ موڈ’ میں بدل سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جا کر نوٹیفکیشنزپر کلک کر کے پھرکوائٹ موڈ میں جا کر وقت کا انتخاب کرنا ہو گا۔

کوائٹ موڈ پر لگایا گیا وقت گزرنے کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولنے والے صارف کو نوٹیفیکیشنز کی سمری کے ذریعے اس دوران ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کردیا جائے گا۔

میٹا نے بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ کوائٹ موڈ سبھی کے لیے ہے لیکن ان کا خاص ٹارگٹ نوعمرصارفین ہیں ۔

Instagram