Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، مرغی کے گوشت کی قمیت میں ایک بار پھر اضافہ

قیمت میں مزید اضافے کا بھی امکان
شائع 20 جنوری 2023 10:42am
گوشت کی بڑھتی قیمت سے کم آمدن اور تنخواہ دار طبقے کا بجٹ متاثرہورہا ہے - تصویر/ فائل
گوشت کی بڑھتی قیمت سے کم آمدن اور تنخواہ دار طبقے کا بجٹ متاثرہورہا ہے - تصویر/ فائل

لاہورمیں مرغی کے گوشت کی قمیت میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔

شہرمیں گوشت کی قیمت میں سوا 500 سے تجاوز کرگئی جس کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

چند روز پہلے ہونے والی کمی کے بعد اب پھرمسلسل نرخ بڑھتے جا رہے ہیں، جو کم آمدن اور تنخواہ دار طبقے کے بجٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔

دکاندارمرغی کی خوراک کی قیمتوں میں اضافے کو چکن کے بڑھتے دام کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

قیمت 469 سے قیمت بڑھتے بڑھتے527 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

chicken price

chicken

Chicken Meat

Poultry Farms